سٹی42: پاکستان میں سال 2023 کا پہلا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع ہوگیا ہے، سال نو کے آغاز کے موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام،امن اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
2023 کی آمد کا ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شاندار استقبال کیا گیا،نیا سال شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا،سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے 2023 کو ویلکم کہا،منچلے خوشی سے جھومتے رہے۔
آزادی چوک میں رات کو بارہ بجتے ہی برج پر عوام کا سمندر امڈ آیا، ریگل چوک میں جوانوں کا ہلا گلا،لبرٹی چوک میں بھی خوشیوں کے رنگ بکھرے، آتش بازی کے بعد ڈھول کی تھاپ پر لاہوریئے بھنگڑے ڈالتے رہے,فیصل چوک میں نئے سال کا میلہ سجا، پارک ویو میں بھی قابل دید مناظر تھے۔
بحریہ ٹاون ایفل ٹاور پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، شہریوں نے کثیر تعداد میں آتش بازی کا خوبصورت منظر دیکھا, شہریوں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی, مختلف رنگوں سے مزین آتش بازی سے آسماں جگمگا اٹھا ، حاضرین نے آتش بازی سے خوب لطف اندوز ہوئے.
لاہوریوں کا کہنا تھا کہ نئے سال کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں، دعا ہے کہ نیا سال سب کے لئے امن و سلامتی کا سال ہو.
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں دنیا بھر میں 4 گرہن ہوں گے، 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن20 اپریل 2023 کو ہو گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغاز صبح6 بجکر34 منٹ پر لگے گا ،مکمل سورج گرہن 9بجکر17 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 10بجکر 57 منٹ پر ہو گا . سورج گرہن پاکستان میں دیکھا نہیں جائے گا۔