(محمدساجد) سوشل میڈیا پر ایک شادی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن شادی کی تقریب میں داخل ہورہی ہے، شادی کو یادگار بنانے کے لئے آج کل سوشل میڈیا کا سہارا لیا جاتا کیونکہ خوشی کے ان لمحوں کا کیمرے میں قید کرتے دلچسپ واقعات کی ویڈیو شیئر کی جاتی ہے، پاکستانی دلہن کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی منفرد واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں دلہا، دلہن کو منفردانداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، شادی کو یادگار بنانے کے لئے ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں،شادی کے پر خوشی کے لمحات کو قید کرنے کے لئے دولہا،دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہے، شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی جانب سے دولہا دلہن سے مختلف فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں۔
نئی وائرل ہونے والی ویڈیو پاکستان میں ہونے والی کسی شادی کی ہے، ویڈیو کوانسٹاگرام پیج'دولہا اینڈ دلہن' پر شیئر کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا شادی کے سٹیج کی طرف آرہی ہے جبکہ اس کے ہمراہ دو لڑکے بھی ہیں،دلہن جیسے ہی سٹیج پر موجود دلہے کے پاس پہنچتی ہے تو دولہا اٹھ کر اس کا استقبال کرتا ہے، سٹیج اردگرد دیگر مہمان اور فوٹوگرافر بھی موجود ہے۔
ویڈیو میں جیسے ہی دلہن دلہے کے پاس آتی تو وہ اس کا بایاں پکڑ لیتا ہے, دلہن فوراً اپنا ہاتھ تبدیل کرتے دایاں دلہے کو پکڑتی جبکہ اس نے الٹے ہاتھ سے ہی دلہن کا ہاتھ پکڑا ہوتا ہے اس پر پاس کھڑے فوٹوگرفرا نے آگے بڑھ کر دلہے کا سیدھا ہاتھ پکڑ کر دلہن کو تھمایا۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ'آئیے بعد کے آغاز کو شروع کرتے ہیں'۔