عمرہ زائرین کو سعودی حکومت نے خوشخبری سنا دی

1 Jan, 2022 | 08:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے کورونا کے باعث لگی پابندیاں ہٹانے کے بعد عمرہ زائرین کو ایک اور اچھی خبر سنادی،  عمرہ زائرین کو درپیش بڑی مشکل حل کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق مہلک کوروناوائرس کی شدت میں کمی آنے کے بعد سعودی حکومت نے عائد متعدد پابندیاں ہٹانے کے بعد  مسجدالحرام کے زائرین اور عمرہ اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد کی بڑی مشکل آسان کردی۔

وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری میں کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی جانب سے کثیر تعداد میں یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہے یا اس کے بغیر ہی عمرہ، نماز اور طواف کے اجازت نامے موثر ہوں گے؟

وزارت حج و عمرہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ حرم شٹل سروس کے ٹکٹ دو طرح سے خریدے جاسکتے ہیں، ایک تو یہ کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اعتمرنا ایپ سے ٹکٹ خریدنے کے لئے  ” حجز خدمہ“(سروس کی بکنگ) والے خانے کو پش کیا جائے، پھر خدمات النقل (ٹرانسپورٹ سروسز) کا رخ کیا جائے۔

اس کے بعد کدی یا جمرات بس سٹینڈ کی نشاندہی اس کے بعد ٹکٹوں کی تعداد متعین کی جائے اور آخر میں ٹکٹوں کی قیمت ادا کردی جائے۔

دوسرا طریقہ بتاتے ہوئےوزارت حج و عمرہ کاکہناتھا کہ طواف، نماز یا عمرے کے لیے حرم شریف کا رخ کرنے والا کدی یا جمرات بس سٹینڈ پہنچنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ یا کیش کی صورت میں سٹینڈ پر موجود کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کرلے۔

قبل ازیں عمرہ زائرین کے لئے یہ سہولیات میسر نہیں تھیں جس کے وجہ سے ایک تو وقت کا ضائع اور دوسرا خاصا جدوجہدکا کام تھا، وزارت حج و عمرہ نے اس بڑی مشکل کو آسان کردیا۔

 
 

مزیدخبریں