صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

1 Jan, 2022 | 06:17 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر/فصیح اللہ)شہر میں کرونا کی ایک اور لہر, صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کورونا مثبت آ گیا ۔ صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا.

شہر میں کورونا کی تیزی سے پھیلاتی ہوئی نئی لہر نے شہریوں کو اپنی لپٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو تیز بخار ہوا جس پر ڈاکٹر کی ہدایت پر ان کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے ۔ کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

لیگی ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں، میاں مجتبی شجاع نے گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

واضح رہے کہ این سی او سی  کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 932 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 141کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔ پنجاب میں ابتک 13 ہزار 70افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزیدخبریں