نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے پر پابندی

1 Jan, 2022 | 05:17 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: اب وفاقی دارالحکومت میں اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرکے پہلے سے بنی ہوئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہوں گے۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے سوسائٹیوں کا نام تبدیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے، رجسٹرار 3 ہفتے میں سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسی تمام سوسائٹیاں جو سرکاری اداروں کے نام پر ہیں اپنا نام تبدیل کروائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

مزیدخبریں