علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو، اداکارہ کا FIA سے رجوع

1 Jan, 2022 | 05:03 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  اداکارہ علیزے شاہ نے گاڑی میں بیٹھے اپنی سگریٹ پیتے وائرل ویڈیو پر قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

حال ہی میں علیزے شاہ کی  ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی سگریٹ کے کش لگا رہی ہیں۔ علیزے شاہ کو سگریٹ نوشی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنا ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

عمران ریاض نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے، یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاط کریں۔عمران ریاض کی اسٹوری کو علیزے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

مزیدخبریں