پانی کے پاس کھڑے جوڑے کیساتھ ناخوشگوار واقعہ؛ ویڈیو وائرل

1 Jan, 2022 | 04:00 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایسے ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ صارفین دنگ رہ جاتے ہیں، ان میں اکثر شادیوں کی تقریبات کی ویڈیوز بھی شامل ہیں جس میں کوئی تقریحی پروگرام کامنعقد کیا جاتا ہے جبکہ دولہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں جس میں کوئی حادثہ دکھایا جاتا ہے ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں دولہا دلہن تصویر بنانے کے لئے پانی کے پاس کھڑے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کا ٹرینڈ عام ہوچکا ہے جس کے ذریعے لوگ اپنی شادی کی تقریبات، تفریحی پروگرام یا ایسے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز شیئر کرکے صارفین کی توجہ حاصل کررہے ہیں، آئے روز ایسی بے شمار ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں ایک ایسی ہی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نئے جوڑے کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ تھری پیس لباس میں ملبوس لڑکا اور لڑکی جس نے سفید رنگ کی فراک پہنی ہوئی ہے تصویر بنانے کے لئے پانی کے پاس کھڑے ہیں، فوٹوگرافرانہیں مختلف انداز اپنانے کا کہہ رہا ہے،  تصویر بنانے کے لئےلڑکا نے لڑکی کو اٹھایا اور آہستہ سے آگے پانی کی طرف چلنے لگا مگر بدقسمتی سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دھڑام سے دنوں گندے پانی جاگرے۔

وائرل ویڈیو تمام مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جیسے ہی دنوں پانی میں گرے تو لڑکی اپنا لباس پر گندا پانی دیکھا تو اونچی آواز میں چلانا شروع کردیا جبکہ لڑکے کا تھری پیس بھی پانی میں گرنے سے گندا ہوچکا تھا، واقعہ کے بعد فوٹوگرافر نے انہیں سہارا دے کر پانی سے باہر نکالا۔

مزیدخبریں