ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کی سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری

WASA
کیپشن: WASA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، واسا کی تاریخ میں پہلی بار 6550 ملین روپے کی ریکارڈ ریونیو کولیکشن کرلی گئی۔

واسا کی جانب سے لاہور بھر کیلئے سمارٹ واٹر میٹرنگ منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، واسا کا پاکستان کی تاریخ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروگرام کے تحت یہ پہلا منصوبہ ہے، اس منصوبہ سے لاہور پاکستان میں پہلا 100 فیصد واٹر میٹرنگ والا شہر بن جائے گا، اہلیان لاہور کیلئے اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے مزید زیر زمین واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں جو کہ مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

 واسا لاہور کی اپنے ہی بجٹ سے ہیڈ آفس کی تعمیر جو 70 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے، انتظامی اخراجات میں کمی کیلئےغیر ضروری پوسٹوں کا پہلی بار خاتمہ کیا گیا، واسا لاہور کے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے باوجود 2021 میں صارفین کو کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer