(عرفان ملک)پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود یاتری پاکستان پہنچ گئے،ہندو یاتریوں کا وفددہلی سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔
یاتری لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور روانہ ہوئے،بھارتی سول ایوایشن نے پاکستانی ائیرلائن کو اپنی ائیرلائن کے دباو پر پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا،پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے طور پر یاتریوں کو واہگہ کے ذریعے پاکستان منتقل کیا،واہگہ پہنچنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی جانب سے ڈسٹرکٹ مینیجر لاہور عبدالمقدم خان نے وفد کا استقبال کیا۔
واہگہ سے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ایم این اے رمیش کمار نے یاتریوں کی قیادت کی ،خصوصی پرواز پر161 یاتری لاہور سے پشاور روانہ ہوگئے ،یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی خانب سے خصوصی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہناتھا کہ پی آئی اے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی انتظامات کررہا ہے ،پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے،2021 میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع، ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں۔
2022 میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کیلئے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کیلئے بھی پیکج ترتیب دے رہےہیں،پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔