ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے نئے سال کی آمد پر سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے کہ ملک میں سیاسی تلخیاں کم ہونی چاہئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ سال 2022 نئے سال کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئےگفتگو کریں۔
سال 2022 نئے سال کے آغاز پر سمجھتا ہوں ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئےگفتگو کریں پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2022
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔