(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو ز مںظر عام پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی رات آٹھ بجے کے قریب موہنی روڈ کے سلامت محلہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے بلال یاسین کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، سٹی فورٹی ٹو نے بلال یاسین پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیوزحاصل کرلیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سات بجکر 43 منٹ پر حملہ آور موہنی روڈ سے گزرتے ہیں، موٹر سائیکل سوار حملہ آورں نے کالے رنگ کی جیکٹس پہن رکھی ہیں، حملہ آورں نے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل استعمال کی ۔
کلوزسرکٹ کیمروں کی فوٹیج میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح حملہ آور انکے قریب آتے ہی موٹرسائیکل سے اترا اور اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران حملہ آورکاساتھی موٹرسائیکل کو آہستہ آہستہ آگے بڑھاتا رہا اور چند سیکنڈ میں اپنا کام مکمل کرکے بھاگتے ہوئے ساتھی موٹرسائیکل سوار کیساتھ جا بیٹھا۔
دوسری جانب ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کا قاتلانہ حملے کے بعد پہلا بیان بھی سامنے آگیا۔ بلال یاسین نے میوہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے کہ اچانک 2 لوگ آئے، وہ سمجھے کہ یہ پولیس والے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔