نئے سال کی آمد، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

1 Jan, 2022 | 12:31 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) پاکستان کے متعدد اعلیٰ پولیس افسران سال 2022 میں ریٹائر ہو جائیں گے، آئی جی موٹروے ڈاکٹر کلیم امام 24 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔

نئے سال کی آمد کیساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلیاں آئیں گی اور پاکستان کے متعدد اعلیٰ پولیس افسران سال 2022 میں ریٹائر ہو جائیں گے، نیشنل کوارڈی نیٹر نیکٹا مہر خالدداد لک 6 ستمبر، پولیس افسر محمد عمر شیخ 30 مئی کو، ڈی جی نیشنل پولیس بیورو واجد ضیاء 27 مارچ کو اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال 7 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔

 اسی طرح او ایس ڈی پولیس افسر سید امتیاز الطاف 28 مئی کو، ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر کامران فضل 14 جولائی کو اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ملک ابوبکر خدابخش 7 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف 8 مئی کو10، پولیس افسر ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری 8 جنوری کو ،پولیس افسر محمد اکرم نعیم بروکہ 13 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی 8 جنوری کو، ایڈیشنل آئی جی سندھ محمد عارف حنیف 5 مارچ کو اور پولیس افسر محمد عظیم ارشد 28 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں