پرائیوٹ سکول مالکان کیلئے بری خبر

1 Jan, 2022 | 11:54 AM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض: پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا سسٹم بیٹھ گیا،لاہور میں ایک ہزار پانچ سو انچاس سکولوں کی رجسٹریشن ایک سال سے التواء کا شکار ہیں،نجی سکول مالکان پریشان ہوگئے۔
 پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا معاملہ،لاہور میں ایک ہزار پانچ سو انچاس سکولوں کی رجسٹریشن ایک سال سے التواء کا شکار ہیں۔تحصیل سٹی کے 449، ماڈل ٹاؤن کے 404، رائیونڈ 102 سکولوں کی رجسٹریشن التواء کا شکار ہے۔تحصیل کینٹ میں 350 اور تحصیل شالیمار میں 277 نجی سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکیں۔

مذکورہ سکولوں کو 7 روز میں اپنے دستاویزات مکمل جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔دستاویزات جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہیں کی جائیں گی۔دوسری جانب نجی سکولز مالکان نے بغیرشرط متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں