نفرتیں مٹائیں محبتیں بانٹیں۔۔ بھارتی ہندو یاتری واہگہ بارڈر پہنچ گئے

1 Jan, 2022 | 10:51 AM

Ibrar Ahmad

 فاران یامین: مذہبی سیاحت کے فروغ اور پاک بھارت کے درمیان نفرتیں مٹانے کیلئے پاکستان کا ایک اور اقدام،مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 159 بھارتی ہندو یاتری واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے،تحریک انصاف کے ایم این اے رمیش کمار نے وفد کا استقبال کیا اور پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کی بھی نوید سنائی۔

 نفرتیں مٹائیں محبتیں بانٹیں،پاکستان کی جانب سے مذہبی سیاحت کے فروغ اور دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لانے کے لئے بھارتی ہندو یاتری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دی۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے 159 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے یاتری پی آئی اے کی خصوصی پرواز کی ذریعے پشاور روانہ ہوئے جہاں سے وہ ٹیری جائیں گے اور مذہبی رسومات ادا کریں گے،تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے ہندو یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر رمیش کمار کا کہناتھاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ اور نفرتیں مٹانے کے لئے سیاحت کا سہارا لیا ہے، دونوں طرف سے ماہانہ بنیادوں پر وفد ایک دوسرے کے ملک جائیں گے، ڈاکٹر رمیش کمار نے پاک بھارت وزراء اعظم کی جلد ملاقات کی بھی نوید سنائی۔ نئے سال کے پہلے روز بھارتی ہندو یاتریوں  کا وفد پاکستان پہنچا ہےجس سے پاک بھارت تعلقات کو نیا رخ ملے گا۔

مزیدخبریں