لاہور شہر کا موسم نہ بدل سکا۔۔فضائی آلودگی کاراج برقرار

1 Jan, 2022 | 09:31 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: سال بدل گیا لیکن لاہور شہر کا موسم نہ بدل سکا،سموگ میں بالکل کمی نا آسکی فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج ائیر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ کیا گیا  شہر کا آج بھی موسم سرد اور خشک ہے جبکہ شہر کاموجودہ درجہ حرارت 9سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیاہے۔
 پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند ۔حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹرویز کو کھول دیاگیا ہے،فضائی آلودگی کاراج بھی برقرار،لاہورآج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر۔رائیونڈ،بہاولپور اورمریدکے میں بھی اسموگ  کاراج۔لاہور میں  آج ائیر کوالٹی انڈیکس 316 ریکارڈ کیا گیا ۔کوٹ لکھپٹ کےعلاقے میں  462 ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں  431, ماڈل ٹاؤن میں  426 ، بحریہ آرچرڈ میں  422, ایمپریس روڈ پر 392 ، یو ایس قونصلیٹ میں  387, گلبرگ مراتب علی روڈ پر 380, مال روڈ پر 370 ، فتح گڑھ  میں 366 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔ شہری سانس ،گلے اورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔  ماہرین   کا  کہنا تھا کہ سموگ سے بچنے کے لیے شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق    شہر کا آج بھی موسم سرد اور خشک ہے ،آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ شہر کاموجودہ درجہ حرارت 9سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیاہے۔  شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ  ریکارڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک ہے۔

مزیدخبریں