سٹی 42: کینٹ ڈویژن کا نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،مختلف علاقوں سے 36 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیو ایئر نائٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں رہے،ایس کی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق کینٹ ڈویژن میں نیوایئر نائٹ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 36 ملزمان گرفتار کیے،باغبانپورہ سے 8 اور ہربنس پورہ سے 4 ملزمان گرفتار کیے،غازی آباد سے 4، فیکٹری ایریا اور جنوبی چھاؤنی سے 3، 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
مناواں اور باٹا پور نے بھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوۓ 5، 5 ملزمان گرفتار ،مصطفی آباد، شمالی چھاؤنی، برکی اور ہئیر سے 4 ملزم گرفتار کیے گئے،ملزمان کے قبضے سے پسٹلز، رائفل اور گولیاں برامد، مقدمات درج کیے گئے ۔