سٹی 42: ہر سال کی طرح اس سال بھی زندہ دلان لاہور نئے سال کے استقبال کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،جگہ جگہ جشن،آتش بازی بھی کی جاتی رہی۔
شہریوں خصوصا فیملیز کی بڑی تعداد نئے سال کی خوشی منانے گھروں سے باہر نکل آئی، مال روڈ جیل روڈ،لبرٹی،آذادی فلائی اوور سمیت شہر کی دیگر شہراہوں پر اہلیان لاہور نے خوب جشن منایا،کہیں بھنگڑا کہیں ڈانس تو کہیں نعرے بازی۔12 بجتے ہی آسمان آتشبازی سے رنگ برنگا ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ کووڈ کے باعث ضلعی انتظامیہ کی پابندی نے نئے سال کا مزہ پھیکا ضرور کیا لیکن وہ دعا گو ہیں کہ آنے والا سال ملک و قوم کیلئے سلامتی والا ہو
نئے سال کاجشن منانے والے شہریوں کی پارکنگ کے باعث کہیں ٹریفک مکمل جام اور کہیں سست روی کا شکار رہی جبکہ ٹریفک پولیس کی ٹریفک آمدورفت کو رواں رکھنے کی کوشش میں لگی رہی۔