دھند کے باعث موٹروے بند

1 Jan, 2021 | 09:28 PM

Raja Sheroz Azhar

(چوہدری عابد ) ٹھوکر سے پنڈی بھٹیاں تک ایم ٹو موٹروے شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو بند کیا گیا اور شہریوں سے گزارش کی گئی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔

دوسری جانب شہر کے اطراف میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے ۔ پی ایچ پی نے شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کر دیا ۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ساڑھے چھ بجے بند کر دی گئی تھی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہو گئی ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف کا کہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے اور مسافر دھند میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر سے پرہیز کریں اورلاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے 1124 پر کال کر کے دھند کی صورت حال معلوم کر لیں۔

مزیدخبریں