لڑکی نے خواب میں ایسا کیا دیکھا کہ شوہر پر خنجر سے حملہ کر دیا

1 Jan, 2021 | 08:52 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:  امریکہ میں مقیم ایک خاتون نے خواب میں اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے دیکھا اور حواص کھو دیے، جس کے بعد شوہر  پر خنجر سے حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست میسسپی میں پیش آیا ہے جہاں 33سالہ لنڈسے سٹیفنز نامی خاتون نے خواب میں دیکھا کہ اس کے شوہر کا کسی غیر عورت کے ساتھ تعلق ہے۔ اگلی صبح لنڈسے اٹھی تو اس نے خنجر سے اپنے شوہر پر حملہ کر دیا اور اسے شدید زخمی کر ڈالا۔

  لنڈسے نے اپنے شوہر کی پشت میں کئی بار خنجر گھونپا جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے لنڈسے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ ملزمہ کو جونز کاﺅنٹی جیل میںزیرحراست رکھا جا رہا ہے۔ لنڈسے نے پولیس کو بتایا کہ ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا شوہر میرے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے، چنانچہ میں جب صبح اٹھی تو کچن گئی اور وہاں سے خنجر اٹھالائی اور اس پر حملہ کر دیا۔اس وقت وہ ابھی سو رہا تھا۔“

مزیدخبریں