سوئی ناردرن کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

1 Jan, 2021 | 07:46 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم سپرا ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید علی جاوید ہمدانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

دو ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سید علی جاوید ہمدانی کو بطور ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی تعیبات کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تعیناتی کے بعد سید علی جاوید ہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور کمپنی کے اعلیٰ افسروں سے ریکوری اور لائن لاسز پر رپورٹ مانگ لی ہے۔

یاد رہے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی تاریخ میں بیس سال بعد باہر سے ایم ڈی لگانے کی منظوری دی گئی۔ دو دہائیوں سے سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کمپنی سے ہی منیجنگ ڈائریکٹرلگایا جا رہا تھا تاہم موجودہ حکومت نے سید علی جاوید ہمدانی کو منیجنگ ڈائریکٹر لگایا دیا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی نے دو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کے نام بھی بھجوائے تھے جن میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سہیل گلزار اور ڈی ایم ڈی عامر طفیل کا نام بھی پینل میں شامل تھا۔ کمپنی کے دونوں افسران کو مسترد کر کے باہر سے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی گئی۔

مزیدخبریں