ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا بلدیاتی اداروں کےاثاثوں کو ڈیجٹلایز کرنے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات کا بلدیاتی اداروں کےاثاثوں کو ڈیجٹلایز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: محکمہ بلدیات کا بلدیاتی اداروں کےاثاثوں کو ڈیجٹلایز کرنےکا فیصلہ، کس بلدیاتی ادارے کے پاس کتنے اثاثے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کےاثاثوں کو میونسپل اثاثہ جات انفارمیشن سسٹم میں اپ لوڈ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

       تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی پراپرٹیز اور اثاثے آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کے پاس کتنی پراپرٹیز اور کتنے اثاثے ہیں۔

  ریکارڈ میونسپل اثاثہ جات مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنا ہوگی محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی ادارے کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کردی، 36 اضلاع کی لوکل گورنمنٹس کے کتنے اثاثے، پراپرٹیز، گاڑیاں، گراؤنڈز، لائبریریزاور تعلیمی اداروں کارہکارڈ نقشوں سمیت اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ اس ضمن میں محکمہ بلدیات کے دو آفیسر عامر اور باسط کو ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے فوکل پرسنز مقرر کیا گیا سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Shazia Bashir

Content Writer