سٹی42: جعلی نکاح ناموں کے تدارک کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، شہر کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کے ساتھ نکاح خوانوں کا بھی مکمل ریکارڈ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کو ٹاسک تفویض کردیا تین روز میں زونل ڈپٹی ریگولیشن آفیسرز تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
شہر کے فیلڈ آفسزمیں نکاح خواں کا بائیو ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنا ہوگا، رجسٹرڈاور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی تعداد کا معاملہ صوبائی ایوان میں پہنچ گیا، پنجاب اسمبلی نے بھی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں ایم او ریگولیشن زبیر وٹو شہر کے نو زونز کے ڈپٹی ریگولیشن آفیسرز کو فوری دیٹارتب کرنے ہدایت کردی۔
رکن اسمبلی عائشہ اقبال کے لاہور سمیت صوبہ بھر کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی تعداد سے متعلق سوال جمع کرا رکھا ہے۔
دوسری جانب محکمہ بلدیات پنجاب نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی پراپرٹیز اور اثاثے آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کے پاس کتنی پراپرٹیز اور کتنے اثاثے ہیں، ریکارڈ میونسپل اثاثہ جات مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنا ہوگی محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی ادارے کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کردی۔