( سعود بٹ ) نیسپاک افسروں کا ذاتی نجی کمپنیوں کے ذریعے سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے کا کیس نیب کے ریڈار پر، نیب اسلام آباد نے ایس ای سی پی سے ایم ڈی نیسپاک کی کمپنی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب اسلام آباد کی جانب سے ایم ڈی نیسپاک کی مبینہ کمپنی بار کلے ایسوسی ایٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق ایم ڈی نیسپاک کی کمپنی فیملی کے نام رجسٹرڈ ہے، بار کلے ایسوسی ایٹ بڑے منصوبوں میں زیر زمین پائیلنگ کی سروسز فراہم کرتی ہے۔ نیسپاک کے دیگر سینئر افسروں کی نجی کمپنیوں کا بھی انکشافات ہوا ہے جبکہ نیب جلد بقیہ افسران کا ریکارڈ طلب کرے گا۔