ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کاحال ٖبتانے والے محکمے نے خطرناک پیشگوئی کردی

موسم کاحال ٖبتانے والے محکمے نے خطرناک پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور کا مطلع خشک رہا بارشیں برسانے والا سسٹم اج رات پنجاب میں داخل ہوگا آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  دن کے اوقات میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ کا اٹھارہ رہا جبکہ رات کے اوقات میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،  بارشیں برسانے والا سسٹم اج لاہور میں داخل ہوگا جو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب میں بارشیں ہوں گی، بارشوں کی وجہ سے پارہ مزید گرے گا جبکہ دھند میں بھی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے اس سال سردیوں کی بارشیں گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں2021 کی پہلی بارش برفباری کی پیشگوئی اتوار شام سے منگل کے دوران  2021کی پہلی بارش اور برفباری کی توقع ہے اور   اتوارکو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا، پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سلسلہ پھیل جائے گا، اتوار شام سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گجرات، سیالکوٹ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، کشمیر، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے اور   پیر اور منگل کو گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے اور کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ میانوالی، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کی توقع ہے، پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer