کون سے طلباء سکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہونگے؟

1 Jan, 2021 | 04:20 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)‏تعلیمی سال 2020/21 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ سکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔‏ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جن طلباء کی فیملی انکم 45,000 روپے سے کم ہے وہ احساس سکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

‏احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے۔ پروگرام کے دائرہ کار میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے نتائج میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کے لیے وظائف کا اعلان کیا،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور ہرسال علم کے فروغ وفوائد اور تعلیم کی معیاری ترقی کے لئے طلباء وطالبات میں قومی ذہانت وظائف جاری کرتاہے ۔

 وظائف ہر گروپ میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کی تعداد کے حساب سے علیحدہ علیحدہ دیے جاتے ہیں۔اس ضمن میں پری میڈیکل طلباء گروپ کا میرٹ 1058، پری انجینئرنگ 1044،جنرل سائنس 994، کامرس 960، آرٹس ودیگر گروپ میں 903 ہے جبکہ طالبات میں پری میڈیکل 1052، پری انجنیئر نگ 1042، جنرل سائنس 998 ، کامرس 1003 ، آرٹس ودیگر گروپ میں 927 ہیں۔

وظائف کی تفصیل ہر خاص و عام کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے ۔فہرست میں نام نہ ہونے کی صورت میں طلباء وطالبات اشاعت کے 10 یوم کے دوران دفتر کو تحریری طور پر آگاہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں