2021 پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب

1 Jan, 2021 | 03:06 PM

Sughra Afzal

(قیصرکھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد، کہتے ہیں کہ 2021ء کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا،  انشاء اللہ 2021ء عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ 2021ء پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا، ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے،  انشاء اللہ 2021ء عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا،۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا، معیشت نئی بلندیوں کو چھوئے گی،  مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 2020ء میں اپوزیشن عناصر نے ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی لیکن عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر مسترد کردیا، پی ڈی ایم کو نئے سال پر انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے 2021 کو امن واستحکام کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ عوام کے تعاون سے ہم اس سال پاکستان کو کورونا فری بنائیں گے،اس سال بھی قائداعظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ دیں گے، آج کے دن کشمیریوں کا بھی بھرپور مقدمہ لڑنے کا عہد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں