پنجاب حکومت کے پاس پروٹوکول کیلئے گاڑیاں ختم

1 Jan, 2021 | 12:25 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کے پاس پروٹوکول کے لئے گاڑیاں ختم ہوگئیں، حکومت اب تک سینکڑوں گاڑیاں نیلام کر چکی، گزشتہ پانچ سال سے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس پروٹوکول کے لئے گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، پروٹوکول میں صرف پانچ چھوٹی اور پرانے ماڈل کی گاڑیاں رہ گئی ہیں، ہر سیکرٹری کو دو دو گاڑیاں دی گئی ہیں، جبکہ سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ کے پاس کوئی سرکاری گاڑی موجود نہیں، پنجاب حکومت نے اب تک سینکڑوں گاڑیاں نیلام کیں مگر گزشہ پانچ سال سے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول ڈیوٹی کیلئے صرف چار بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جو وی وی آئی پیز ڈیوٹی کے لئے ہیں، جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے غیر قانونی طور پر سیکشن افسران کو بھی گاڑیاں دے دی ہیں۔

 رولز کے مطابق سیکشن افسر کو گاڑی نہیں دی جا سکتی، تین ڈپٹی سیکرٹری دوران ڈیوٹی ایک گاڑی استعمال کر سکتے ہیں مگر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ہر ڈپٹی سیکرٹری کو ایک ایک گاڑی دے رکھی ہے، افسران کو گاڑیاں دینے سے پروٹوکول میں گاڑیاں ختم ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں