پاکستان نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

1 Jan, 2021 | 10:44 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نئے سال2021 کے آغاز پر  ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے  مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کارختم کر دیا،وفاقی وزارت داخلہ نے یکم جنوری2021 (آج )سے پاکستانی ویزا کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا‘ویزا کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں د یں گے،ویزا میں توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کاربھی ختم کر دیا گیا ہے، نئی ویزا پالیسی سے متعلق دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔دبئی امیگریشن نے وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کردیا۔  اس حوالے سے تمام ملکی وغیر ملکی ائیرلائینز کو آگاہ کردیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے پاکستانی نیشنل کے لیے نئے ویزے کے اجراءکا عمل روک دیاہے۔ذرائع کے مطابق دبئی حکومت نے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، ، کینیا، صومالیہ، افغانستان شامل ہیں۔پابندی کے بعد پاکستانی نیشنل کو دبئی کے لیے نئے ویزوں کا اجراءنہیں ہوسکے گا جبکہ پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔
 

مزیدخبریں