سال 2020 کا پہلا کیس سیشن کورٹ میں دائر

1 Jan, 2020 | 02:33 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق: سال 2020 کا پہلا کیس سیشن کورٹ میں قبضہ گروپ کے خلاف حاجی محمد زمان نے نوبجکر پانچ منٹ پردائرکیا، جبکہ سال کا پہلا نوٹس شاد باغ  پولیس کو جاری کیا گیا۔

       26سیشن کورٹ میں سال دوہزار بیس کا پہلا کیس محمد زمان نے سیشن کورٹ مارکینگ برانچ میں نوبجکر پانچ منٹ پرنوید طارق اعوان ایڈووکیٹ  کی وساطت سے دائر کیا گیا، مکان پرقبضہ کرنے پر ساجد اور احمد دین سمیت چارافراد کے خلاف کیس دائر کیا گیا، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کے مکان پراحمد دین اورساجد نے قبضہ کرلیا اوراسے گھر سے نکال دیا۔

لوگ نئے سال کی خوشیاں منارہے تھے اور وہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے قانون نافظ  کرنے والے اداروں کی منت سماجت کر رہا تھا، سیشن کورٹ میں پہلے کیس کی سماعت نوبجکرپندرہ منٹ پرشروع ہوئی اورنوبجکرسولہ منٹ پرشاد باغ پولیس کو پہلا نوٹس طلبی کا جاری ہوا۔

      

مزیدخبریں