ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار رنگیلا کی 82 ویں سالگرہ

اداکار رنگیلا کی 82 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) لالی وڈ کے مزاحیہ اداکار محمد سعید خان عرف رنگیلا کی82 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔
 پہلے ہنسا ہنسا کر پیٹ میں ڈالے بل، پھر آواز کا جادو جگا کر سب کو بنایا اپنا دیوانہ،  ماضی کے مشہور فلم اسٹار رنگیلا کے مداح یکم جنوری  آجا ان کی 82ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ رنگیلا نے مزاحیہ اداکاری ایسی کی کہ مداحوں کو لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا۔

 دل پھینک اداکاری نے ہر اداکارہ کے ساتھ نینوں سے نین ملائے،  کامیڈی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، اردو اور پنجابی زبان میں کی کئی فلموں میں کام کیا اور اعزاز بھی دامن میں سمیٹے۔ لیجنڈری اداکار یکم جنوری1937کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer