لاہوریوں نے سال نو کا حکومتی" تحفہ" مسترد کردیا

1 Jan, 2020 | 01:24 PM

Sughra Afzal

(فاران یامین)   نئے سال کی خوشیاں مہنگائی بم نے دھماکے سے اُڑا ڈالیں، شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، کہتے ہیں حکومت وعدے پورے کرے اور ریلیف دے۔

حکومت نے سال نو کے آغاز پر ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی سپید ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اضافہ کردیا گیا، اضافہ کیساتھ پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسہ، ہائی سپیڈ ڈیزل 127 روپے 26 پیسہ، مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسہ اور لائٹ ڈیزل 84 روپے 51 پیسہ کا ہوگیا۔

شہریوں نے پٹرول کی نئی قیمت کو مسترد کردیا، کہتے ہیں حکومت ریلیف دینے کی بجائے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کرکے تکلیف دے رہی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے جو وعدے انہوں نےانتخابی مہم کے وقت کیے تھے پورے کرے اور انہیں ریلیف دے۔

مزیدخبریں