ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" لاہور میں صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، لاہو کے شہریوں کو صفائی کے حوالے سے شکایت نہیں ہونی چاہیے، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شہر میں صفائی کے انتظامات اور مستقبل کے مجوزہ نظام کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے حوالے سے سروس ڈلیوری نظر آنی چاہیے۔

 وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئی لینڈ فل سائٹ کیلئے اراضی کی نشاندہی جلد کی جائے، کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، غیر ملکی کمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد صفائی کیلئے موثر متبادل نظام ہونا چاہیے، معاہدے کے بعد کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے کام پہلے سے بہتر ہونا چاہیے، متعلقہ حکام ابھی سے پلان بی کی تیاری شروع کریں۔

 انہوں نے کہا کہ نیا کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے تک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کیلئے عبوری انتظام وضع کرے، نئے کنٹریکٹ کیلئے تمام اُمور میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شہر میں صفائی کے انتظامات اور مستقبل کے مجوزہ نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔

Sughra Afzal

Content Writer