نئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید نے عہدے کا حلف اٹھالیا

1 Jan, 2020 | 10:19 AM

Sughra Afzal

 (ملک اشرف) جسٹس مامون رشید شیخ  نئے سال کے آغاز سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے، جسٹس مامون رشید شیخ 2 ماہ  17 دن چیف جسٹس ہائیکورٹ رہیں گے۔

  جسٹس مامون رشید شیخ لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس  بن گئے، نئے چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، گورنر پنجاب چودھری سرور نئے چیف جسٹس سے حلف لیا،چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی،جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز ،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ افسر ان نے شرکت کی،چیف جسٹس مامون رشیدشیخ کی ہائیکورٹ آمدپرشانداراستقبال کیا گیا انہیں گارڈآف آنر بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہےکہ سابق چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے ہیں، ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 62 برس ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کیلئے یہ حد 65 برس ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ 18 مارچ 2020 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں