شادی ایکٹ کے ناجائز استعمال پر 3 اہلکار معطل

1 Jan, 2019 | 10:06 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 2 جونیئر کلرک اور 1 کمپیوٹر آپریٹر کو شادی ایکٹ کی آڑ میں شہریوں کو تنگ کرنے پر معطل کردیا گیا، تینوں اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی ہوگی۔  

شادی ایکٹ کی آڑ میں شہریوں کو بے جا تنگ کرنیوالے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 3 اہلکار معطل کردئیے گئے۔ لارڈ میئرلاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے جونیئر کلرک علامہ اقبال زون شیخ مختار احمد، جونیئر کلرک سمن آباد زون سہیل سکندر اور کمپیوٹر آپریٹر راوی زون منیب الرحمان کو عوامی شکایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے تینوں اہلکاروں کے خلاف پیڈاایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا نے شادی ایکٹ 2016 کی آڑ میں شہریوں کو تنگ نہ کرنے کا آفس آرڈر بھی جاری کر رکھا ہے۔  

مزیدخبریں