دھند کے باعث سردی کی شدت برقرار، بارش کی پیشگوئی

1 Jan, 2019 | 09:36 PM

Arslan Sheikh

(طاہر جمیل) سال کے پہلے روز بھی شہر دھند کی شدید لپیٹ میں رہا، محکمہ موسمیات نے 4 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کردی۔

شہر کی فضا آج ابرآلود رہی جب کہ دھند نے بھی شہر کو لپیٹ میں لئے رکھا، جس سے سردی میں اضافہ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم از کم درجہ حرارت 7 زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے 4 جنوری کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد دھند کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔

مزیدخبریں