پہلے مطالبات پورے کریں، کلرکوں نے کام بند کردیا

1 Jan, 2019 | 07:29 PM

Arslan Sheikh

 (جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں ملازمین کی مطالبات کی منظوری کیلئے سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کے خلاف احتجاج کیا، صدر ایپکا ندیم شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن 20 دسمبر کو ہونے والی ڈی پی سی کے مطابق نان ٹیچنگ سٹاف کو فوری ترقیاں دیں بصورت دیگر انکی ہڑتال جاری رہے گی۔

ہال روڈ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں ملازمین نے سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی اور مطالبات کی منظوری کے لیے شدید نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے صدر ندیم شاہ کا کہنا تھا کہ سی ای او ایجوکیشن 20 دسمبر کو ہونے والی ڈی پی سی کے مطابق فوری طور پر ترقیاں دیں، بلاجواز کلرکوں کے تبادلوں کےحکم نامے منسوخ کیے جائیں، ڈی پی سی کے باوجود ملازمین کو ترقیاں نہ دینا ناانصافی ہے۔

مزیدخبریں