اورنج ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے: علیم خان

1 Jan, 2019 | 07:24 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: اورنج لائن ٹرین اُگلی جائے نہ نِگلی، منصوبہ بند کریں یا آپریشنل؟ تحریک انصاف حکومت تذبذب کا شکار ہوگئی۔ قوم کے تین سو ارب داؤ پر لگ گئے، شہباز شریف کا ٹرین منصوبہ تاخیر کے سبب آج سے پونے سات کروڑ جرمانہ بھی اداکریگا۔

سینئروزیر علیم خان نے کہا ہے کہ قوم کے تین سو ارب داؤ پر لگ گئے، شہباز شریف کا ٹرین منصوبہ تاخیر کے سبب آج  سے پونے سات کروڑ جرمانہ بھی اداکریگا۔ سینئروزیر علیم خان نے کہا ٹرین چلائی توسالانہ 120ارب حکومت کو جیب سےاداکر نا پڑیں گے، اورنج ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے، اورنج ٹرین ہمارے لئے بہت بڑاسفید ہاتھی ہے۔

صحافی نے سینئرصوبائی وزیر علیم خان  سے سوال کیا کہ  کیا اورنج ٹرین کوبند کرنے جارہے ہیں؟ جس پر علیم خان نے جواب دیا کہ اورنج ٹرین کوبند کرنے کا آپشن بھی ہو سکتا ہے۔ علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف نے 300 میں سے100ارب روپےاپنےاکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردئیے، چھلی حکومت کےعوامی فلاحی منصوبےضرورجاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں