چڑیا گھر کو ہاتھی نہ مل سکے، ڈیلر انتظامیہ سے ہاتھ کرگیا

1 Jan, 2019 | 06:47 PM

Arslan Sheikh

(سعدیہ خان) چڑیا گھر انتظامیہ سے جنوبی افریقہ کا ڈیلر ہاتھ کر گیا، 2018 بیت گیا، ہاتھی لانے کاوعدہ وفا نہ ہوسکا، انتظامیہ نے ہاتھی لانے کیلئے 31 دسمبر 2018 کی ڈیڈلائن دی تھی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے جنوبی افریقہ سے ہاتھی منگوانے کے لیے ٹینڈر پاس کیا جاچکا تھا اور ہاتھی لانے کے لیے 31 دسمبر 2018 کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، جنوبی افریقہ کے ڈیلر نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود مثبت جواب نہ دیا۔ ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی چڑیا گھر میں ہاتھی نہ آسکا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر وائلڈ لائف سبطین خان 2018 میں چڑیا گھر میں 2 ہاتھی لانے کی خوشخبری سناتے رہے۔

مزیدخبریں