(عثمان خان) معروف عالم دین مولاناطارق جمیل کو کامیاب انجیوگرافی کے بعد ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا، مولانا طارق جمیل کی طبعیت پہلے سے بہتر ، نماز عشاء اپنے بیٹے مولانا یوسف کی امامت میں ادا کی۔ کل بھی ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل گزشتہ رات کینیڈا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچے تھے، آج صبح اچانک انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے پینل نے چیک اپ کہ بعد انجیو گرافی کا مشورہ دیا تھا۔ کامیاب انجیوگرافی کے بعد ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، نماز عشاء اپنے بیٹے مولانا یوسف کی امامت میں ادا کی۔ کل بھی ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے آج چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ کی حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت کرنا تھی لیکن وہ طبیعت نہ ساز ہونے پر شرکت نہیں کرسکے۔