نوازشریف نے نئے سال کا سورج جیل میں دیکھا

1 Jan, 2019 | 10:32 AM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نئے سال کا سورج جیل سے دیکھا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف بھی سب جیل اسلام آباد میں ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اورسابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی پیراگون سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں نعمان بھی کیمپ جیل میں ہیں۔

2018ء مسلم لیگ (ن) کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سید زعیم حسین قادری اور چودھری عبدالغفور میو نے بھی مسلم لیگ (ن) کوخیرباد کہا۔

مزیدخبریں