پی ٹی آئی کی نبیلہ حاکم نے اسمبلی قواعد کے برعکس قرارداد جمع کروا دی

1 Jan, 2018 | 09:17 PM

(علی اکبر): چار سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اپوزیشن کے ممبران پنجاب اسمبلی کے قواعد سے واقف نہ ہو سکے، تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم نے اسمبلی قواعد کے برعکس قرارداد جمع کرادی۔

اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے بزنس کوسستی شہرت کا ذریعہ بن رکھا ہے جس کے باعث اسمبلی سیکرٹریٹ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی جانب سے متعدد بار معاملہ سپیکر کے نوٹس میں لیا گیا ہے تاہم سپیکر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی علمی کارروائی نہیں کی گی۔ اپوزیشن کے متعدد اراکین اسمبلی ایسے ہیں جن کی جانب سے صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سرکاری چھٹی کے روز بھی اسمبلی بزنس جمع کرانے کی خبر جاری کر دی جاتی ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے قواعد کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سے کسی معاملہ پر کوئی اسمبلی بزنس جمع نہیں کرایا جا سکتا ۔ تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے قواعد کے برعکس پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

مزید دیکھئے:

 

مزیدخبریں