سرکار کا عوام کونو سال پر پٹرول مہنگائی کا تحفہ، عوام نالاں

1 Jan, 2018 | 07:11 PM

سید ارسلان حیدر: سرکارکا سال نو 2018ء پرعوام کو پٹرول مہنگائی کا تحفہ، پٹرول 4 روپے 6 پیسے، ڈیزل 3 روپے 96 پیسہ مہنگا ہونے پر عوام نالاں، شہری کہتے ہیں کہ خوشی کے موقع پرمہنگائی کا بم گرانا حکومت کی عوام دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018ء کا آغاز حکومت پاکستان کی جانب سے عوام پر پٹرولیم مصنوعات میں مہنگائی سے ہوا۔ شہری سال نو کی خوشی میں بھی مہنگائی کے غم میں بھی کڑھتے رہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4.6 روپے، ڈیزل3.96، مٹی کا تیل6.69 جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.25 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اصافہ کے بعد پٹرول کی قیمت 81.95 اور ڈیزل کی قیمت 90.39 روپے ہوگئی ہے۔

شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات و فیصلے کررہی ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔شہریوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جب بھی بجٹ انائونس کرتی ہے مہنگائی کا سیلاب آتا ہے۔ لیکن نئے سال کی آمد پر پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی خوشیاں خراب کی گئی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت بہتر پالیسیاں مرتب کرے جس سے عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو مستقبل میں عوام بھی حکومت دوست نہیں رہے گی اور تبدیلی کا مطالبہ کرینگے ۔

مزیدخبریں