(مظہرعباس)چڑیا گھر انتظامیہ بیمار اور لاغر جانور خرید نے لگی،53 لاکھ مالیت سے لایا جانے والا وائٹ ٹائیگر بھی بیمار نکلا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں ویران پنجروں کو آباد کرنے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے نئے جانور نہیں خریدے گئے۔جب انتظامیہ کو جانوروں کی خریداری کاخیال آیا تو ایسے کمزور اور لاغر جانور خریدے کہ ایک ہفتے میں 79 لاکھ کا چیتے کا جوڑا چل بسا۔ اب چڑیا گھر انتظامیہ نے 53 لاکھ مالیت سے وائٹ ٹائگر منگوایا ہے۔جسکی حالت دیکھنے میں ہی کافی تشویشناک ہے۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی بھی موقف نہیں دیا ہے ۔
چڑیا گھرانتظامیہ کی جانب سے بیمار جانوروں کی خریداری کا عمل تشویش ناک ہے۔بیمار جانوروں کی موجودگی سے وہاں پر موجود 1100 سے زائد دوسرےجانوروں میں بھی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مزید دیکھیے