سٹی42: مونٹانا کی نیچر لوور سنڈی شیفر اس وقت چونک گئی جب جنوری کے اوائل میں برفیلے ییلو اسٹون نیشنل پارک سے گزرتے ہوئے بائسن کے جھنڈ نے اس کی کار کو گھیر لیا۔
ایک ڈرائیور نے اپنا دنگ رہ جانے والا ردعمل ریکارڈ کیا جب بائسن کے جھنڈ نے اس کی کار کو گھیر لیا۔
سنڈی شیفر باقاعدگی سے پارک کے اندر جنگلی حیات کی فلمیں بناتی ہیں۔ ان کے لئے بائسن کے اس بہت بڑے جھنڈ کو برف سے ڈھکی سڑک پر جھومتے ہوئے گزرتے دیکھنا جنوری کا سب سے خوبصورت سرپرائز تھا۔ سنڈی نے کیمرا سیدھا کیا اور اس امیزنگ منظر کو ییلوسٹون نیشنل پارک سے دور تمام نیچر لوورز کے لئے بھی اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
سنڈی شیفر نے سڑک پر بائسن کو دیکھتے ہی اپنی گاڑی روک دی۔ بائسن، تاہم، نہیں رکے. شیفر نے اس منظر کو فلمانے میں تاخیر کی۔
"اوہ میرے خدا، میرا دل دھڑک رہا ہے،" سنڈی کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جو انہوں نے جنوری کو ریکارڈ کی تھی۔ شیفر، جو باقاعدگی سے ییلو سٹون میں فوٹیج بناتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ وہی منظر ہے جو وہ ہمیشہ پارک میں دیکھنے کا خواب دیکھتی تھی۔
شیفر پرجوش اور قابل فہم طور پر بے چین تھیں کہ بائسن کا یہ پرسکون اناز سے جھومتے ہوئے آ رہا ہجوم دراصل کتنا بڑٓ ہے، ۔ اس نے کہا کہ یہ "خوبصورت ، لیکن تھوڑا سا رعب پیدا کرنے والا منظر تھا۔" ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سنڈی نے یہ بھی کہا، آپ اس وقت میری مسکراہت کو نہیں دیکھ پا رہے لیکن میری مسکراہٹ رک نہیں رہی۔ ایسا اس لئے تھا کہ وہ واقعتاً خوش تھیں۔

ییلو اسٹون نیشنل پارک تقریباً 4500 بائسن کا گھر ہے۔ انہیں پارک کے اندر سڑکوں کے ساتھ ساتھ دیکھا جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، اکثر ان کے گزرنے کے لئے ٹریفک کو روک دیا جاتا ہے۔
چھوٹے چھوٹے سینگوں والے بھاری بھرکم بائسن دیکھنے میں بھینسے جیسے ہوتے ہیں لیکن ان کی کھال کافی موٹی ہوتی ہے اور بدن پر بال بھی ہوتے ہیں کیونکہ یہ برفانی ماحول میں رہتے ہیں اور ییلو سٹون نیشنل پارک تو بائسن کی جنت ہے، جہاں وہ جی بھر کر اٹھکیلیاں کرتے ہیں، بے فکری سے جب جہاں تک جی چاہے سیر سپاٹے کرتے ہیں، تھک جائیں تو آرام کرتے ہین اور بھوک لگے تو کھانے کو وافر من پسند کھانا دستیاب رہتا ہے۔
بائسن اور بھینس میں فرق
بائسن اور بھینس مختلف جانور ہیں، حالانکہ یہ دونوں بڑے، سینگ والے، دیکھنے میں بیل کی طرح کے ممالیہ جانور ہیں۔ بائسن شمالی امریکہ اور یورپ سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ بھینس افریقہ اور ایشیا کی رہنے والی ہیں۔
کوہان: بائسن کے کندھوں پر بڑے کوبڑ جیسے کوہان ہوتے ہیں، جبکہ بھینس کے نہیں ہوتے۔
سر: بائسن کے سر بھینس سے بڑے ہوتے ہیں۔
سینگ: بائسن کے سینگ بھینس کے سینگوں سے چھوٹے اور زیادہ نوکیلے ہوتے ہیں۔
داڑھی: بائسن کی داڑھی گھنی ہوتی ہے، جبکہ بھینسیں بغیر داڑھی کے ہوتی ہیں۔
کوٹ: بائسن کی جلد پر موٹے کوٹ ہوتے ہیں جو وہ بہار اور موسم گرما کے شروع میں بال گراتے ہیں۔
ییلو سٹون نیشنل پارک
ییلو اسٹون نیشنل پارک ریاستہائے متحدہ کا پہلا نیشنل پارک ہے جو وائیومنگ کے شمال مغربی کونے میں واقع ہے اور یہ مونٹانا اور ایڈاہو تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ نیشنل پارک امریکہ کی 42 ویں کانگرس نے قائم کیا تھا۔ کانگریس نے ییلو سٹون نیشنل پارک پروٹیکشن ایکٹ کے ذریعے اسے قائم کیا اور 1 مارچ 1872 کو صدر یولیس ایس گرانٹ نے اسے نیشنل پارک کا درجہ دینے کے قانون پر دستخط کئے تھے۔ قانون میں دستخط کئے۔ ییلو اسٹون امریکہ کا پہلا قومی پارک تھا۔ اسے دنیا کا پہلا قومی پارک بھی کہا جاتا ہے۔(وکی پیڈیا)
ییلو اسٹون نیشنل پارک تقریباً 3,500 مربع میل کا جنگلاتی تفریحی علاقہ ہے جو ٹپوگرافک آتش فشاں کا گرم مقام ہے۔اس پارک کا زیادہ تر علاقہ وومنگ میں ہے۔
یہ نیشنل پارک امریکہ میں اس خطہ کی مخصوص جنگلی حیات کی جنت ہے۔

ییلو پارک جانے والے نیچر لوورز کو پہلے آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی پارک کے اندر جنگلی حیات کے قریب نہ جائیں، اور یہ کہ سب سے محفوظ اور بہترین نظارے اکثر آپ کی گاڑی کے اندر سے ہی دیکھنے کے لائق ہوتے ہیں۔