ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں:محسن نقوی

 پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں:محسن نقوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ،نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے،نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔
 محسن نقوی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو رہی،کاؤنٹر بننے سے فائدہ ہو گا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے،امیگریشن کاؤنٹر ز پر ہمیں کچھ سختی کرنا پڑ رہی ہے ،عوام کےلئے مثالی نادرا سینٹرز بنا رہے ہیں۔
 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ میں ایف آئی اے میں بڑی اصلاحات نظر آئیں گی،ناجائز طریقے سے بیرون ممالک بھجوانے والوں کیخلاف پلان بنا رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ میں متعدد کانگریس رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ،پاکستان کے امریکی حکومت سے اچھے تعلقات ہیں ،کچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔
پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے 8فروری کو جلسہ نہ کریں۔