قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا قتل؛ 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

1 Feb, 2025 | 01:52 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون الوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے۔ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین الوان مومیکا کو دو روز قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ سویڈن کے وزیراعظم نے ملعون کی ہلاکت پر کہا تھا کہ اس کی ہلاکت کسی غیرملکی طاقت سے جڑے ہونے کا امکان ہے۔ معلون عراقی پناہ گزین عوامی مقامات پر متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ اس کے قتل کے چند گھنٹے بعد سنایا جانا تھا۔  

معلون مومیکا کی مذموم اشتعال انگیزی پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ 2023 میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ جو لوگ بھی قرآن پاک کو جلانے کے اشتعال انگیز جرم میں ملوث ہیں انہیں اس کے بدلے میں سزا بھگتنا ہو گی۔

 
 

مزیدخبریں