ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا حکام کی نااہلی ، منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا

واسا حکام کی نااہلی ، منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  واسا حکام کی نااہلی کے باعث لاہور کے رسول پارک میں بارش کے پانی کے نکاس کے منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ ہو گیا تھا، تاہم پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکم پر اس لاگت میں کمی کر دی گئی ہے۔

واسا حکام نے 24 ستمبر 2024 کو اس منصوبے کی 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت کی منظوری دی تھی، جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اعتراض کیا اور منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے احکامات پر واسا حکام نے از سر نو منصوبے کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں لاگت میں کمی کی گئی اور منصوبے کی نئی لاگت 41 کروڑ 40 لاکھ روپے تک محدود کر دی گئی۔ واسا کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ میٹنگ میں اس نئی لاگت کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

رسول پارک لاہور میں بارش کے پانی کے نکاس کا یہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہو گا۔