ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی اپنے گھر پہنچ گئے

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی اپنے گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی واپس گھروں کو پہنچ گئے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی سمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔

 ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور  گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے جب کہ گجرات کے عزیر اور عمران اقبال کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر فادی گجر، حافظ آباد کے آصف کو بھجوانے میں لاہور کا رہائشی انسانی اسمگلر عثمان ملوث ہے۔