خان شہزاد: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چینی کی قیمت میں مزید 5روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت پرچون میں 155 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
کریانہ مرچنٹس نے خبردار کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور وہ 170 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ اگر چینی مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ ہفتوں میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی مہینوں سے چینی کا سٹاک دستیاب نہیں، جس کے باعث عوام کو اضافی قیمتوں پر چینی خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔