ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شہر  لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

لاہور میں داخل ہونے والی مسافر اور نجی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح شہر میں آنے والی ایمبولینس اور مال بردار گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ گاڑی یا شخص کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں تخریب کاری کے خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

 پولیس کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔